جموں//جموں کشمیرنیشنل پنتھرس پارٹی کے چیئرمین وسابق وزیر ہرش دیوسنگھ نے رام مادھو پر ریاستی گورنرکے اختیارات پرقبضہ کرنے کی کوشش کاالزام عائد کیاہے۔ یہاں جاری پریس بیان میں ہرش دیوسنگھ نے کہاکہ بی جے پی جنرل سیکریٹری رام مادھوآئینی اختیارات سے بڑھ کرعہدے کااستعمال کررہے ہیں اورایسالگتاہے کہ وہ اضافی آئینی اتھارٹی کے طورکام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جواختیارات ریاستی گورنر کے پاس بطورسربراہ ریاست ہیں ان کورام مادھو استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے رام مادھوکی طرف سے ایک ویب پورٹل کودیئے گئے انٹرویو جس میں انہوں نے اسمبلی کومعطل رکھنے کی بات کی تھی کاحوالہ دیا۔انہوں نے کہاکہ یہ بات کہنا ریاستی گورنر کااختیارہے نہ کہ بی جے پی کے جنرل سیکریٹری کاانہوں نے کہاکہ رام مادھوکابیان گورنرکی آٹانومی پرحملہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں رام مادھو،ریاست کے آئینی معاملات میں بے جامداخلت کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر رام مادھوکوفیصلہ کرناہے کہ اسمبلی کوتحلیل رکھناہے یا گورنرراج کوکومزیدوقت تک رکھناہے تو وہ ریاستی آئین کی دفعہ 92 کااستعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ ریاستی گورنر ہی لے سکتاہے اورایساکرنے کی کوشش کرکے رام مادھونے گورنرکے اختیارات پرقبضہ کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے ریاستی گورنرسے مطالبہ کیاکہ ریاستی اسمبلی کوفوری طورپرتحلیل کیاجائے ۔اس دوران پریس کانفرنس میں جموں کشمیرنیشنل پنتھر س پارٹی کے ریاستی سیکریٹری گگن پرتاپ سنگھ اورانوپ سنگھ بھی موجودتھے۔