عظمیٰ نیوز سروس
ممبئی//بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں تین دن کی مسلسل تیزی کے بعد بدھ کے روز گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ BSE Sensex تقریبا 757 پوائنٹس گر گیا، جبکہ NSE Nifty میں بھی قریب 1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروبار کے اختتام پر سینسیکس 756.84 پوائنٹس یا 0.95 فیصد گر کر 78,516.49 پر بند ہوا، جبکہ نفٹی 198.50 پوائنٹس یا 0.81 فیصد کم ہو کر 24,378.10 پر آ گیا۔ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں یہ کمی آئی ٹی شعبے میں بھاری فروخت اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوئی۔ خاص طور پر HCL Technologies کے شیئرز میں تقریبا 10.85 فیصد کی بڑی گراوٹ آئی، جس کی وجہ کمپنی کے مارچ سہ ماہی نتائج سے سرمایہ کاروں کا مطمئن نہ ہونا تھا۔اس کے علاوہ Infosys، Tata Consultancy Services، Tech Mahindra اور ICICI Bank کے شیئرز بھی نیچے آئے۔دوسری جانب Hindustan Unilever اور NTPC Limited جیسے کچھ شیئرز میں معمولی تیزی دیکھی گئی۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمت، خاص طور پر Brent crude oil، تقریبا 1.26 فیصد بڑھ کر 99.72 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جس سے مہنگائی کے خدشات میں اضافہ ہوا۔