جموں//ضلع ترقیاتی کمشنر رمیش کمارنے بیٹی بچاﺅبیٹی پڑھاﺅ مہم کے تحت ”بیٹی بیٹاایک سمان ‘موضوع پرایک بیداری پروگرام کاانعقاد کیاجس کامقصدلڑکیوں اورخواتین کے قانونی /سول بیداری کی اہمیت کواُجاگرکرناتھا۔اس دوران پروگرام میں چیف میڈیکل افسر جموں ڈاکٹردانش ایوب خان، لیگل افسرآئی سی ڈی ایس اورچائلڈڈیولپمنٹ پروفیسرافسران ضلع جموں اورمحکمہ سماجی بہبوداورتعلیم کے سینئرافسران وعہدیداران موجودتھے۔پروگرام کاآغاز سی ایم اوکے استقبالیہ خطاب سے ہواجس میں بیٹی بچاﺅبیٹی پڑھاﺅہفتے کی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ انہوں نے بتایاکہ ان سرگرمیوں مباحثے، پینٹنگ مقابلے اورنکڑناٹک جوبلاک وپنچایت سطح پرمنعقدہوں گے شامل ہیں۔اس دوران بتایاگیاکہ آنگن واڑی ورکرس اورآشاورکرس گھرگھرجاکربھی مہم کی جانکاری عام کررہی ہیں۔اس دوران شرکاءنے حلف بھی اٹھایااور ان پرانتظامیہ نے بیٹی بچاﺅبیٹی پڑھاﺅ مہم کوفروغ دینے پرزوردیا۔اس دوران لیگل افسرآئی سی پی ایس اورسی ایم اوجموں نے پی سی اینڈپی این ڈی ٹی ایکٹ ،پاسکوایکٹ اورچائلڈمیرج ایکٹ کے بارے میں بھی جانکاری دی۔اس موقعہ پرآئی سی ڈی ایس اورمحکمہ سماجی بہبودکی طرف سے خواتین اورلڑکیوں کی بہبودکےلئے چلائی جارہی سکیموں کی بھی جانکاری دی گئی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنرنے زوردیاکہ سماج میں بچیوں کے تئیں رویے میں مثبت تبدیلی لائی جائے۔