جموں//جے اینڈ کے کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ ( کے وِی آئی بی ) کی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے جے کے آر اِی جی پی اور پی ایم اِی جی پی سکیموں کے تحت بینک وار کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ بینکرس میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں جے کے رورل ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ( جے کے آر اِی جی پی ) اور پرائم منسٹرس ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ( پی ایم اِی جی پی ) کو عملانے میں جموں صوبہ کے ضلعی دفاتر کی بینک وار کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں فائنانشل ایڈوائزر وویک اَتری، ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے وی آئی بی پی آر اینڈ ایس مظفر علاقبند ، ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے وی آئی بی جموں صوبہ تِلک راج ، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسر سمیر احمد ، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجرس ، ڈائریکٹر س آر ایس اِی ٹی آئی ، جے اینڈ کے بینک کے سربراہان اور ضلعی اَفسران کے وی آئی بی نے شرکت کی۔اِس کے علاوہ ریجنل مینجر جے کے گرامین بینک اور محکمہ کے دیگر سینئر اَفسربھی میٹنگ میں موجود تھے۔وائس چیئرپرسن نے معاملات کی منظوری میں کے وی آئی بی کے ساتھ مل کر کام کرنے پر بینکوں کی تعریف کی۔اُنہوں نے کلیدی مسائل پر روشنی ڈالی اور جموںوکشمیر یوٹی میں تعلیم یافتہ بے روزگارنوجوانوں کے لئے بے روزگاری کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے بینکرس سے تعاون اور عزم کی خواہش کی۔ اُنہوں نے کے وِی آئی بی سکیموں کے ذریعے سابق فوجیوں اور بیواؤں کے حق میں معاملات کی منظوری پر بھی زور دیا۔کے وی آئی بی کی پی ایم اِی جی پی اور جے کے آر اِی جی پی سکیموں کی بینک وار کارکردگی کا موجودہ سال کے لئے جائزہ لیا گیا اور دونوں سکیموں کے تحت بینکوں کی جانب سے 1122.91 لاکھ روپے کی مارجن منی پر مشتمل 2390 معاملات منظور کئے گئے ہیں۔میٹنگ میں بینک کی سطح پر زیر اِلتوأ معاملات، دعوئوں کو اَپ لوڈ کرنے ، جے کے آر اِی جی پی کے تحت اِی ڈی پی ٹریننگ ، کے وی آئی بی کے ذریعے نافذ کئے جانے والے پی ایم اِی جی پی کے بارے میں غور و خوض ہوا۔