یو این آئی
بیجنگ//چین کے صدر شی جن پنگ نے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لئے چین میں موجود اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔چین کے صدر شی جن پنگ نے چین کی معیشت پر انحصار کم کرنے کی مغربی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم دوسروں کی ترقی کو خطرہ اور باہمی اقتصادی انحصار کو رسک کے طور پر دیکھیں گے تو ہماری زندگیاں بہتر نہیں ہوں گی۔صدر شی جن پنگ نے اپنے بڑے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی بھی تعریف کی جس کا آغاز 10 سال قبل عالمی انفرا اسٹرکچر اور انرجی نیٹ ورکس کی تعمیر کے لیے کیا گیا تھا جو کہ ایشیا کو افریقہ اور یورپ کے ساتھ سمندری راستوں کے ذریعے ملاتا ہے۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے صحافیوں کو بتایا کہ آج ختم ہونے والے فورم میں 97.2 ارب ڈالر کے تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔