بھنڈارکوٹ میں گاڑی پسی کی زد میں آئی | دچھن سڑک بھی مسلسل آمدورفت کیلئے بند

عاصف بٹ
کشتواڑ//گزشتہ دوروز سے میدانی علاقوں میں ہورہی مسلسل بارشوں کے سبب متعدد مقامات پر پسیاں گرآئی ہیں جسکے سبب سڑک رابطے منقطع ہوئے۔ جہاں درابشالہ کے مقام پر پسی گرآنے سے سنیچر کو متعدد گھنٹوں تک آمدورفت متاثر رہی وہیں ایتوار کی صبح کشتواڑ چھاترو شاہرہ پر بھنڈارکوٹ کے مقام پر پہاڑی سے بڑا پتھر گرآیا۔ تفصیلات کے مطابق ایتوار صبح آٹھ بجے کے قریب بھنڈارکوٹ کے مقام پر بڑا پتھر جے سی بی لیجارہی گاڑی پرگرآیا تاہم اسمیں موجود ڈرائیور واسکا ساتھی بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔ پتھر گرآنے کے سبب گاڑی و جے سی بی کو بھاری نقصان پہنچا ۔چھاترو و دیگر علاقہ جات کو جوڑنے والی سڑک پر آٹھ گھنٹے تک ٹریفک متاثر رہا جسکے بعد گاڑیوں کو دوسری طرف سے جانے دیاگیا وہیں کشتواڑ دچھن سڑک پر ڈنگڈور سے چندکلومیٹر آگے پہاڑی کا بڑا حصہ ڈھہ گیا جسکے سبب سڑک پر آمدورفت متاثر رہی جسکے بعد مشینری کو کام پر لگادیاگیا۔موسلادھار بارشوں و برفباری کے سبب جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے وہیں متعدد سڑک رابطے ہنوز آمدودفت کیئے بند پڑے ہیںجن پر بحالی کا کام جاری ہے۔