بھدرواہ //بھدرواہ کے خوبصور ت قصبہ میںجہاںسیاحوں کی کافی بھیڑ دیکھی جارہی ہے ،وہیں لگاتار ٹریفک جام کی وجہ سے عوام اور سیاحوں میں ٹریفک پولیس کے خلاف کافی غُصہ پا یا جا رہا ہے۔اگرچہ سول انتظامیہ نے ٹریفک کی بعض پابندیاں لاگو کی ہیں ،تاہم پولیس اور ٹریفک پولیس ان ہدایات کو عملانے میں ناکام رہی ہے۔ٹریفک جام کا اتنا بُرا حال ہے کہ آدھے گھنٹے کو سفر چار گھنٹوں میں مکمل ہوتا ہے۔کمرشل وہیکل اور بھاری گاڑیوں کے قصبہ میں داخلہ پر پابندی ہیاور نیو بس اسٹینڈ سے پسری براستہ سیری بازار تک’no parking zone‘ کا اعلان ہونے کے باوجود اولڈ ہسپتال سے جامع مسجد تک کی سڑکوں کے دونوں طرف گاڑیوں کو پارک کئے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ا ور درجنوںکمرشل گاڑیاں سیری بازار کے راستہ سے قصبہ میں داخل ہو جاتی ہیں،جسکی وجہ سے لگاتار ٹریفک جام لگا رہتا ہے۔اور بیس منٹوں کا سفر چار گھنٹوں میں بھی طے نہیں ہو پا تا ہے۔عام لوگوں نے پولیس اور ٹریفک حُکام کو اس کے لئے ذمہ وار قرار دیا ہے۔ بھدرواہ کے ایک سماجی کارکُن مشتاق احمد نے کہا کہ سول انتظامیہ کے احکامات کا مذاق بنا رہے ہیں،کیونکہ پولیس ان بندشات کو موثر طریقہ سے لاگو کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کی وجہ سے رواںسیاحتی سیزن کے دوران لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خصوصاً سیاحوں کو ۔ ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنیکی وجہ سے علاقہ کے چوبیہ لنک روڈ، سیری بازار، تکیہ چوک، صدر بازار، جائی روڈ،جامع مسجد، گنپت برج، اور عید گاہ روڈ پر ٹریفک جام لگا رہتاہے۔ان لوگوں نے کہا ہے کہ گُذشتہ ایک ماہ سے وہ ٹریفک جام سے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ آدھے گھنٹے کی مسافت تین گھنٹوں میں بھی مکمل نہیں ہوتی ہے۔جے کے این پی پی کے نائب صدر چودھری محمد اقبال نے کہا کہ ا یسالگ رہا ہے کہ پولیس اور سول انتظامیہ کے درمیان تال و میل کی کمی ہے جسکی وجہ سے قصبہ میں گھنٹوں جام لگا رہتا ہے۔جب اے ڈی سی بھدرواہ پون کمار پریہار سے اس سلسلہ میں بات کی گئی تو اُنہوں نے اعتراف کیا کہ قصبہ میں ٹریفک جام ایک سنگین مسئلہ ہے۔مُجھے اے ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ نے بتایا ہے کہ ہمیں ٹریفک کو باقاعدہ بنانے میں افرادی قوت کی قلت کا سامنا ہے پھر بھی ہم نے ٹریفک کے لئے متعدد پابندیاں لاگو کی ہیں۔اے ایس پی بھدرواہ نے پہلے ہی ٹریفک جام سے نمٹنے کے لئے ایک جامع منصوبہ ترتیب دیا ہے ،کو ایک ، د ودنوں میں لاگو کیا جائے گا۔اے ڈی سی نے مزید کہا کہ مقامی لوگوں کو سڑکوں پر اپنی گاڑیوں کی پارکنگ سے اجتناب کرنا چاہیے،جس سے ٹریفک کو موثر ڈھنگ سے چلانے میں کافی مد دملے گی۔