بھارت جوڑو یاترا ختم کرنے کے بعد راہل اور پرینکا کی درگاہِ حضرت بل اور کھیربھوانی میں حاضری

ارشاد احمد
گاندربل//بھارت جوڑو یاترا کے اختتام کے بعد سخت سیکورٹی حفاظتی انتظامات کے بیچ کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور ان کی بہن اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے درگارہ جضرت بل اور وسطی ضلع گاندربل کا دورہ کرکے وہاں کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی ۔ منگل کی اعلیٰ الصبح راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی تولہ مولہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے کھیر بھوانی مندر پر حاضری دی۔ دونوں کے ساتھ کانگریس کے دیگر رہنما بھی تھے۔ دونوں نے مندر میں خصوصی پوچا بھی کی ۔ ادھر راہول گاندھی کے دورے تولہ مولہ کے پیش نظر علاقے میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے ۔ تولہ مولہ سے واپسی پر راہول گاندھی نے مقامی کانگریس لیڈران کے ہمراہ درگاہ حضرت بل میں حاضری دی جس دوران انہوں نے وہاں خصوصی دعائیں بھی کیں ۔