’ڈلسا‘گاندربل اوربڈگام کے اہتمام سے ووٹربیداری پروگرام مقررین نے حق رائے دہی کے استعمال کی اہمیت بیان کی

 عظمیٰ نیوزسروس

گاندربل+بڈگام// ووٹروں میں انتخابی خواندگی پھیلانے کے لیے، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل نے محکمہ تعلیم، گاندربل کے اشتراک سے آج گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول، کلاں گنڈ میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔یہ تقریب جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی کے زیراہتمام اور رتیش کمار دوبے، چیئرمین ڈی ایل ایس اے گاندربل اور سیکریٹری ڈی ایل ایس اے گاندربل، نصرت علی ہاک کی بصیرت انگیز ہدایات اور مجموعی نگرانی میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، نصرت علی حکاک، سینئر جج/سیکرٹری ڈی ایل ایس اے گاندربل نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اس پروگرام کا مقصد عوام میں اپنے آئینی حق رائے دہی کے استعمال کی اہمیت کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے۔انہوں نے شرکاء کو یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے ووٹ کے حق کے بارے میں مزید بیداری پیدا کریں جیسا کہ ہندوستانی آئین کے تحت ضمانت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنے کی عمر 21 سال سے کم کر کے 18 سال کر دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے ملک کی بہتری کے لیے جو تبدیلیاں دیکھنا چاہتے ہیں اس میں حصہ لیں۔جموں کشمیر لیگل سروسزاتھارٹی کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بڈگام نے بڈگام میںسسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن کے تحت بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔اس پروگرام کا انعقاد ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے خلیل احمد چودھری، چیئرمین بڈگام اور جہانگیر احمد بخشی، سیکرٹری بڈگام کی نگرانی میں کیا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سکریٹری ڈی ایل ایس اے بڈگام نے جمہوریت میں حق رائے دہی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے دوران احتیاطی تدابیر اور ضروری اقدامات کی بھی وضاحت کی۔شاہ رُخ احمد بھٹ نے اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18 سال کی عمر کے بعد ووٹ ڈالنا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے آئین کی روشنی میں ووٹرز کے حقوق کو بھی واضح کیا۔