یو این آئی
سڈنی /بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے بابراعظم اپنے دوسرے میچ میں بھی ناکام ہوگئے ۔ بی بی ایل میں ایڈلیڈ اسٹرائکرز نے ٹاس جیت کر سڈنی سکسرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سڈنی سکسرز کی جانب سے اپنے ڈیبیو میچ میں 2 رنز بنا نے والے بابراعظم آج بھی جلدی آؤٹ ہوگئے ۔ بابراعظم آج صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ، انہوں نے 10 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 1 چوکا بھی لگایا جبکہ انگلش بولر لیوک ووڈ نے بابراعظم کی وکٹ اپنے نام کی۔