عظمیٰ نیوز سروس ع
بڈگام// ایک اہم کامیابی میں پولیس نے بڈگام میں ایک ایسے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جو تقریباً چار دہائیوں سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ یہ ملزم پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج ایک زیادتی کے مقدمے میں مطلوب تھا۔گرفتار ملزم کی شناخت بشیر احمد گنائی ولد عبد المجید گنائی ساکن دریر کلی پورہ شوپیان (حال مقیم لامر کولگام) کے طور پر ہوئی ہے، جو ایف آئی آر نمبر 237/1987 میں رنبیر پینل کوڈ (آر پی سی) کی دفعات 366 اور 376 کے تحت مطلوب تھا۔بڈگام پولیس کی مسلسل کوششوں کے باوجود ملزم 1987 سے مفرور تھا۔ تاہم، خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس اسٹیشن بڈگام کی ایک خصوصی ٹیم نے منظم کارروائی انجام دیتے ہوئے اسے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ ملزم اس وقت پولیس حراست میں ہے۔جموں و کشمیر پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ تمام مفرور اور مجرم عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کسی کو بھی قانون سے بچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔