جموں// تریکو ٹہ نگر جموں میں لٹل ملنیم پرائمری سکول کا افتتاح کرتے ہوئے حلقہ انتخاب نگروٹہ کے ایم ایل اے اور نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویندر رانا نے کمسن بچو ں کو تعلیمی نورسے آراستہ کرنے کیلئے بنیادی تعلیم فراہم کرنے پرزور دیاہے۔یہاںجاری بیان میں دیویندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ سماج کے کمزور طبقہ سے وابستہ کمسن بچوںکو تعلیمی نورسے آراستہ کرنا ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے تاکہ سماج میںبہترصورتحال پیدا کرنے کیساتھ ساتھ ہمارے بچوں جومستقبل کے معمار ہیں روشن ہوں گے۔ انہوںنے اس موقع پربولتے ہوئے کہاکہ سرکاری اورغیرسرکاری تعلیمی اداروں کو دلچسپی سے کام لینے کی ضرورت ہے اوران کا بنیادی فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے خدمات بخوبی سے سرانجام دے جس سے آزاد ملک کا مستقبل کا آئینہ صاف وشفاف نظروں والی تصویروں سے بیان ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ بچے ملک میں مستقبل کے معمار ہیں انہیں تعلیمی نور سے آراستہ کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ لٹل ملنیم پرائمرسکول کے موجودہ خدمات سرانجام دینے پر رانا نے شکریے کااظہار کیا اور تعلیمی ادارے کی بڑھ چڑھ کرسراہنا کی اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سکول سے کئی شائستہ بچے تعلیمی نورسے آراستہ ہو کر ملک کی شان بڑھائیں گے۔