کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے دور افتادہ علاقہ بونجواہ میں بادل پھٹنے کے سبب ہوئے نقصان کا جایزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ریوینو اختر حسین قاضی و تحصیلدار بونجواہ ارشاد حسین نے علاقہ کادورہ کیا ۔ تحصیل ہیڈکوارٹر بونجواہ میں اے سی آر نے مختلف وفود کی طرف سے اجاگرکئے گئے مطالبات کو سنا ۔ انھوں نے بتایا کہ تحصیلدار کی طرف سے مکمل رپورٹ پیش کرنے کے بعد سبھی متاثرین کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔یوتھ بونجواہ نے سیلاب سے متاثر ہوئے پلوں کی جلد تعمیر کی مانگ جبکہ بونجواہ پتنازی سڑک پر تارکول بچھانے اورلنک روڈوں پر کام کوجلد مکمل کرنے، تمام تر دفاترمیں کام یقینی بنانے جبکہ ڈاکٹروں و پیرامیڈیکل عملہ کی کمی کوپورا کرنے اور ہسپتال کی بلڈنگ کے کام کوجلداز جلدمکمل کرنے، رسیونگ سٹیشن کو جلد مکمل کرنے،پرانی و ناکارہ پانی پائیوں کو جلد ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا۔اے سی آر نے تمام مطالبات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ سڑک کی تعمیر کووہ ازخود دیکھیں گے۔اس موقعہ پر ڈی ڈی سی ممبر بونجواہ، بی ڈی سی چیئرپرسن ، پی آر آئی ممبر ،سماجی کارکنان و معزز شہری بھی موجود تھے۔