بنی// گزشتہ دنوں سے لگاتار بھاری بارش ہونے کی وجہ سے بنی بسوہلی، اور بنی لوانگ بھدارواہ سڑک کی حالت تشویشناک بن چکی ہے ۔تفصیلات کے طمابق سڑک کی اسقدار خراب ہو چکی ہے کہ سڑک پر ملبے اور بڑے بڑے پتھر گر آنے کے باعث سڑک بڑے بڑے کھڈوں میں تبدیل ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں اس سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کو شدید نقصان ہوتا ہے تو وہی اس سڑک پر پیدل سفر کرنا بھی بے حد مشکل ہو گیا ہے بسوہلی سے بنی اور بنی بھدارواہ سڑک پر جگہ جگہ سڑک کھسکنے سے سڑک تنگ ہو گئی ہے ۔ علاقہ سرتھلی سے لے کر بنی تک اور بنی سے لوانگ، بھدارواہ کے گولی ڈنڈا مقام تک سڑک کی حالت انتہائی خراب ہے ۔مقامی لوگوں اور مسافروں نے کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی خستہ حالت کے ہونے سے جب دھوپ ہوتی ہے تو سڑک پرجب بھی چھوٹی یابڑی گاڑیاں چلتی ہیں توگردوغبار سے لوگوں کوپریشانی جھیلنی پڑتی ہے اورکہاکہ متعلقہ حکام سے کئی بار سڑک کی حالت بہتربنانے کامطالبہ کیاگیا لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی ۔لوگوں نے مزید کہاکہ اس سڑک پراکثر بارش کاپانی جمع ہوتاہے اورناقص پانی نظام بھی لوگوں کے لئے باعث پریشانی بناہواہے۔انہوں نے کہاکہ اس پانی کے سبب سڑک پرکیچڑ ہونے سے گاڑیاں دلدل میں پھنس جاتی ہیں اورگاڑیوں کوکافی نقصان ہوجاتاہے توپیدل چلنا بے حدمشکل ہوجاتاہے۔یہاں تک کہ لوگوں کوننگے پائوں ہی سفرطے کرناپڑتاہے کیونکہ جوتے اور کپڑے تک خراب ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس بارے میں انتظامیہ کویادداشتیں دی گئیں لیکن ابھی تک حکام کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگی ۔ انہوں نے کہاکہ اس سڑک سے درسگاہ یاسکول ہسپتال ،دفتروں میں جانے والے اسکولی بچوں اورخواتین کوپانی جمع ہونے سے کیچڑسے گذرنے سے ان کے کپڑے خراب ہوجاتے ہیں مگرسڑک انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ بنی کی تمام سڑکوں کی حالت اس قدرخستہ ہے کہ منٹوں کاسفر گھنٹوں میں طے کرنے پر لوگ مجبور ہیں۔ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں جہاں سڑکوں کی حالت ناگفتہ بن چکی ہے وہیں پربنی ویلی میں بیشترسڑکوں پرگہرے کھڈے بن گئے ہیں جس کے باعث عوام کے جان ومال کوخطرہ لاحق ہوچکاہے۔مختلف جگہوں پرسڑکوں کی ابترحالت کی وجہ سے لوگوں کوآنے جانے میں بڑی مشکلات سے دوچارہوناپڑرہاہے۔