ڈھاکہ// بنگلہ دیش کی اہم اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے کھلنا شہر میں ایک ریلی نکالی جس میں اگلے سال کے آخر تک ملک کے عام انتخابات کے دوران نگراں حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔قیمتوں میں اضافے، احتجاج کے دوران بی این پی کارکنوں کی ہلاکت اور پارٹی صدر اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی رہائی کے مطالبات کے لیے ملک کے مختلف ڈویڑنل ہیڈکوارٹرز پر بی این پی کی جانب سے منعقد کی جانے والی اسی طرح کی ریلیوں کا حصہ تھی۔کھلنا میں بی این پی کے جنرل سکریٹری مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات اس وقت تک نہیں ہو سکتے جب تک موجودہ حکومت مستعفی نہیں ہو جاتی اور انتخابات شفاف نگران حکومت کے ذریعے نہیں کرائے جاتے۔ انہوں نے حکمران عوامی لیگ کو چیلنج کیا کہ اگر ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہوئے تو وہ 10 سیٹیں بھی نہیں جیت سکے گی۔ بی این پی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا اگلا ڈویڑنل جلسہ 05 نومبر کو باریسال میں کرے گی۔دریں اثنا، عوامی لیگ کے جوائنٹ جنرل سکریٹری محبوب العالم حنیف نے بی این پی کے جلسے کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزادی مخالف قوتیں انتخابات کو سبوتاڑ کرنے کی سازش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ا?ئندہ عام انتخابات ا?ئین کے مطابق ہوں گے جس میں نگراں حکومت کی کوئی گنجائش نہیں۔