کوئٹہ//پاکستان میںبلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں فرنٹیئر کور کی گاڑی پر ہونے والے بم کے حملے کے نتیجے میں 4یکیورٹی اہلکارہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی گئی ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف سی کی گاڑی کو سفر باش کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ایف سی اہلکار اپنی گشت کی ڈیوٹی مامور تھے اور جب ان کی گاڑی سفر باش کے علاقے میں پہنچی اس دوران پہلے سے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چار اہلکارہلاک اور دو افسران زخمی ہوگئے۔خیال رہے کہ بلوچستان میں پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور رواں برس شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے کئی واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔رواں ماہ کے اوائل میں بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدا میں مسلح ملزمان کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں ایف سی جنوبی کے 2 اہلکارہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔