جموں//پی ڈی پی کے جنرل سیکریٹری وید مہاجن کی صدارت میں پارٹی کے ورکروں کی ایک میٹنگ بشناہ میں منعقد ہوئی۔اس میٹنگ کا اہتمام ایف سی بھگت ضلع صدر جموں رورل کی جانب سے کیا گیا تھا۔اس میٹنگ کے انعقاد کا مقصد ممبر شپ مہم شروع کرنے اور تحصیل و بلاک سطح پر پارٹی ورکروں کو درپیش مسایل کا زالہ کر کے پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانا تھا۔میٹنگ میں ورکروں کی جانب سے متعدد مطالبات کئے گئے جن میں علاقہ میں بجلی کے ٹرانسفارمروں کی خستہ حالت پی آر سی،ایس سی،ایس ٹی،او یی سی زمرے کی اسناد اجراء کرنے میں غیر ضروری تاخیر اور دیگر مطالبات شامل ہیں۔ایف سی بھگت نے پی ڈبلیو ڈی،آر ڈی ڈی و سی اے پی ڈی وزارت کے کام کاج کو سراہا۔حلقہ انتخاب بشناہ کی ترقی میں گہری دل چسپی لینے کے لئے بھگت نے وزیر تعمیرات نعیم اختر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بشناہ کی تاریخ میں پہلا موقعہ ہے جب اس علاقہ کی سڑکوں کی حالت بہتر ہوئی ہے۔اس موقعہ پر بھوشن لال ڈوگرہ راجندر منہاس ضلع صدر اربن،چترینی جنرل سیکریٹری یش پال،ملکراج اور دیگران نے بھی تقریریں کہیں۔