جموں//بزرگ شہریوںکے ساتھ شفیق اور ہمدردانہ برتائو کرنے اور اُن کے ساتھ ناقابل برداشت سلوک کے واقعات کو روکنے کے لئیپیر کے رز ضلع لیگل سروسز اتھارٹی ریاسی، اوٹ رئیچ بیورو وزارت اطلاعات و نشریات بھارت سرکار اور شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے اشتراک سے شرائن بورڈ کے سپورٹس کمپلیکس کٹرہ میںایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام کا مقصد بزرگوں کے لئے یوگا سے متعلق بیداری پیدا کرنا تھا ۔انہوں متعدد یوگا سکھائے گئے ،تاکہ وہ اپنے اوپر انتشار کو دور رکھ سکیں اور اپنی زندگی ہنسی ،خوشی گُذار سکیں۔پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریاسی کملیش پنڈتا،جو کہ ضلع لیگل سروسز اتھارٹی کا چیر مین بھی ہے ،اس موقعہ پر بطور مہمان خصوصی بھی تھے۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام منعقد کرنے سے بزرگوں میں اپنے حقوق کے متعلق بیداری پیدا کی جا سکتی ہے۔ااپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بزرگ دانائی کا اثاثہ ہے اور ہم انکے تجربہ اور مہارت سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اس پروگرام میں شرائن بورڈ، کٹرہ کے معزز شہریوں ،سپورٹس پرسنز اور سماجی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یوگ گورو دیال رام کی نگرانی میں متعدد یوگا بھی منعقد کئے گئے۔اس موقعہ پر سب جج کٹرہ رومیش لعل ، منصف کٹرہ سنل کمار، منصف ریاسی عصما چودھری بھی موجود تھے۔ اس موقعہ پرڈپٹی سی ای او شرائن بورڈ ڈاکٹر اروند کیروانی نے صحت مند طرز زندگی کے لئے یوگا کے مقاصد اجا گر کئے۔ڈائریکٹر سپورٹس ایس ایم وی ڈی ایس بی اشوک کمار اور ہوٹل ایسو سی ایشن کٹرہ کے صدر راکیش وزیر نے بھی خطاب کیا ۔