اوگاڈوگو// برکینا فاسو میں سونے کی کان پر حملے میں 10افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق تقریباً 20نامعلوم مسلح افراد نے ساہیل علاقے کے بلیاتا سونے کی کان کی جگہ پر حملہ کیا۔ ہلاک ہونے والے زیادہ کان کن ہیں۔ اس سے قبل جمعرات کے روز سیت ینگا میں بھی ایسے ہی واقعے میں 14افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کسی گروہ نے واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ادھرڈونیٹسک عوامی جمہوریہ میں 25 دنوں کی لڑائی کے دوران کل 26 شہری ہلاک اور 174 دیگر زخمی ہوئے ۔جوائنٹ سینٹر فار کنٹرول اینڈ کوآرڈی نیشن کے ڈی پی آر کے مشن نے ٹیلی گرام پر کہا‘‘25 دنوں میں یوکرین کی مسلح افواج کے حملوں میں 26 شہری ہلاک اور 174 شہری زخمی ہوئے ، جن میں 12 بچے بھی شامل ہیں۔"اس کے ساتھ ہی اسی عرصے کے دوران 1,077 رہائشی عمارتوں اور سول انفراسٹرکچر کی تقریباً 300 املاک کو نقصان پہنچا ہے ۔ کنٹرول اینڈ کوآرڈی نیشن سینٹر کے مطابق اس عرصے کے دوران 1,053 حملے ہوئے ہیں۔