یواین آئی
ساؤ پالو// برازیل کی سب سے زیادہ آبادی والی اور صنعتی طور پر ترقی یافتہ جنوب مشرقی ریاست ساؤ پالو میں آئے زبردست طوفان میں اب تک چھ افراد کی موت ہو چکی ہے۔ عہدیداران نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔مقامی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ جمعہ کی دوپہر اور شام کو شدید بارش اور 151 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے دیوار گرنے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب یہ اموات سے ہوئیں۔طوفان کی وجہ سے ساؤ پالو شہر کے کانگونہاس ہوائی اڈے کو ایک گھنٹے کے لیے بند کرنا پڑا اور اس کے سبب اتوار کو طے شدہ برازیل کے فارمولا ون گراں پری کے لیے بنائے گئے گرینڈ اسٹینڈ کی چھت گر گئی۔