جموں//سابق نائب وزیر اعلیٰ تاراچند کے پی آر او کیول کرشن شرما کو معطل کیا گیا ہے اور ان کے خلاف انکوائری شروع کی گئی ہے ۔ ان کے خلاف بدیانتی اور دیگر معاملات کے سلسلے میں تحقیقات چل رہی ہے۔ اس سلسلے میں سرکار نے جموں کشمیر سیول سروسز رول 31کے تحت شرما کی معطلی کے احکامات صادر کئے اور ان کے خلاف انکوائری بٹھائی گئی ہے جب تک نہ انکوائری پوری ہوگی کیول شرماء معطل رہیں گے ۔ ایک روز قبل اینٹی کورپشن بیورو نے اسکے خلاف گھپلے میں کیس درج کیا تھا اور اسکی گرفتاری عمل میں لائی تھی۔معلوم ہوا ہے کہ فارسٹ گارڈ تھا اور کانگریس نے انہیں اعلیٰ عہدے تک پہنچایا۔