عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سیکورٹی فورسز نے پیر کو بخشی سٹیڈیم کے قریب واقع علاقوں میں تلاشی لی۔امیراکدل اور مہاراجہ بازار اور سرائے پائین کے گنجان آباد کاروباری علاقوں کے کچھ رہائشی یونٹوں میں کسی بھی دھماکہ خیز مواد یا اسلحہ اور گولہ بارود کو تلاش کرنے کے لیے سونگھنے والے کتوں اور میٹل ڈیٹیکٹرز کو بھی استعمال کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو تلاشی کے دوران کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔انہوں نے مزید کہا کہ تخریب کاری کے خلاف چیکنگ اور تلاشیاں بخشی سٹیڈیم کے قریب واقع علاقوں میں کی گئیں، جو کشمیر میں یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کی تقریبات کا مرکزی مقام ہے۔