گول//گو ل سب ڈویژن کے بھیمداسہ بجگنڈی علاقہ میں لوگوں نے پینے کے پانی کی شدید قلت کو لے کر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ آفیسران لوگ بھی اُن کے ساتھ مذاق ہی کرتے ہیں اور ان کے ساتھ مویشیوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے اور علاقے میں گزشتہ پانچ سال سے کوئی بھی ملازم نہیں آیا ہے اور عوام خود ہی پینے کے پانی کا بندو بست کرتے ہیں ۔ ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ اگر چہ کئی مرتبی اے ای ای اور جے ای سے فون پر بھی بات کی تھی لیکن وہ آگے سے مذاق کرتے ہیں اور ہماری باتوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتے ہیں ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں مال مویشی کے لئے بھی پانی نہیں ہوتا ہے اور بارش ہو یا برف باری عوام خود ہی کھرائی پہاڑیوں سے پانی کا بندو بست کرتے ہیں لیکن گزشتہ پانچ سال سے محکمہ جل شکتی کا کوئی بھی ملازم دکھائی نہیں دیا ۔اگر چہ ڈی ڈی سی ممبر گول داڑم کی نوٹس میں بھی اس مسئلے کو لایا گیا تھا لیکن اس کی طرف ابھی تک کوئی توجہ نہیں دی ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں زیادہ تر غریب لوگ رہتے ہیں جن کا دار و مدار زمینداری پر ہی ہے اور اتنی بڑی پہنچ بھی نہیں ہے کہ اعلیٰ حکام تک ہم جا پائیں ۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلداز جلد علاقے میں پینے کے پانی کی قلت کو دور کیا جائے تا کہ عوام آرام کی زندگی بسر کر سکیں ۔