عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//زرعی و کسان بہبود کے وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت بجٹ سیشن میں’سیڈ ایکٹ 2026* پیش کرے گی، جس کا مقصد ناقص، جعلی اور غیر مجاز بیجوں کی فروخت کو روکنا اور کسانوں کو معیاری و تصدیق شدہ بیج فراہم کرنا ہے۔ نئی دہلی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر زراعت نے کہا کہ مجوزہ قانون بیجوں کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کرے گا۔ اس کے تحت کسانوں کو اعلیٰ معیار کے تصدیق شدہ بیج فراہم کیے جائیں گے اور ناقص زرعی ان پٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق کلائمیٹ ریزیلینٹ ویریٹیزکو فروغ دے گا تاکہ کسان بدلتے حالات میں بھی بہتر پیداوار حاصل کر سکیں۔ وزیر نے مزید کہا کہ نئے قانون کے تحت مکمل ٹریس ایبلیٹی کا نظام قائم کیا جائے گا، جس سے کسان یہ جان سکیں گے کہ بیج کہاں سے آیا اور کس نے فراہم کیا۔