بانہال میں کاروباری مراکز بند کنلون بجبہاڑہ اورپریس کالونی میں کا احتجاج

بانہال+سرینگر /محمد تسکین + بلال فرقانی/انسداد تجاوزات مہم کے خلاف پیر کے روز ٹنل کے آر پار لوگوں نے پْر امن احتجاج کیا اور سرکار سے مطالبہ کیا کہ آرڈر کو فوری طورپر واپس لیا جائے۔ بانہال میں پیر کے روز مکمل ہڑتال رہی جس دوران تاجروں اور مقامی لوگوں نے دھرنا دیا۔بیو پار منڈل بانہال کے عہدیداروں نے اس موقع پر کہاکہ انسداد تجاوزات مہم کے دوران غریبوں کے ساتھ نہ چھیڑا جائے۔انہوں نے کہاکہ اْن لوگوں کے خلاف ہی کارروائی عمل میں لائی جائے جنہوں نے غیر قانونی طریقے سے اراضی کے ایک بڑے حصے پر قبضہ جمایا ہے۔اْن کے مطابق غریبوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانا نا انصافی ہے اور اس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے۔دریں اثنا کنلون بجبہاڑہ میں بھی لوگوں نے انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے بتایا کہ بجبہاڑہ کے کنلون علاقے میں ہی انسداد تجاوزات مہم کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ باقی علاقوں میں ہزاروں کنال کاہچرائی پر قبضہ کیا گیا ہے وہاں ڈھانچوں کو منہدم نہیں کیا جارہا ہے۔ لالچوک میں عوامی آواز پارٹی کی جانب سے بلڈزور مہم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔جلوس کے شرکا ء اس موقع پر بلڈوزر چلانا بند کرو کے نعرے لگا رہے تھے۔ شرکاء نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس مہم پر فوری طورپر روک لگنی چاہئے۔