بانہال // قصبہ بانہال کے نئی بستی علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان شخص کی اچانک موت واقع ہو گئی ہے ۔نظیر احمد ڈار ولد محمد افضل ڈار جو پیشہ سے ایک دوائی کی دوکان کرتے تھے کو لواحقین کے مطابق اسے گذشتہ روز گھر میں چکر آیا اور اسی کے ساتھ الٹی ہوئی جس کے فوراً بعد اسے ہسپتال پہنچایا گیا ۔بانہال ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے بعد ڈاکٹروں نے اسے سرینگر منتقل کر دیا جہاں پر یہ داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ گذشتہ رات بانہال میں انجام دی گئی جس میں سینکٹروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ دو بیٹیاں ، والد ، دو بھائی اور ایک بہن شامل ہیں۔ ان کی موت پر کئی سیاسی و سماجی لیڈران نے دْکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ نیشنل کا نفرنس کے ضلع صدر رام بن سجاد شاہین نے مرحوم کی اچانک موت پر دْکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔یہاں جاری ایک پریس بیان کے مطابق مرحوم نیشنل کا نفر نس کے نائب بلاک صدر محمد افضل ڈار نے فرزند اور پارٹی ضلع نائب صدر محمد افضل وانی کے داماد تھے ۔ بانہال میں پارٹی کارکنان نے نوجوان کی موت پر زبردست دْکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کے گھر جا کر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔صحافی برادری سے محمد تسکین ،دانش مظفر ، فیضالنبی ، پرنس جہانگیر و راشد رسول نے مرحوم کی موت پر دْکھ کا اظہار کیا ہے اور اس کے ایصال ثواب کے لئے دْعائے کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم ایک انسان دوست شخصیت کے مالک تھے اور صوم و صلوات کے بھی پابند تھے ۔