محمد تسکین
بانہال // پیر کے روز سینئرنیشنل کانفرنس لیڈر اور ممبر اسمبلی بانہال حاجی سجاد شاہین نے کہا کہ بانہال اور رام بن کے علاقوں میں پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی کوئی کمی نہیں ہے اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھبرانے کے بجائے معمول کے مطابق ایندھن استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ وزیر ستیش شرما سے بات کی ہے جنہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جموں و کشمیر میں پیٹرولیم مصنوعات کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ سجاد شاہین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کا استعمال محتاط انداز میں کریں اور غیر ضروری ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں کیونکہ جنگ کے طویل ہونے کے امکانات دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی مداخلت سے ایران میں پھنسے جموں و کشمیر کے طلبہ کو بحفاظت واپس لایا گیا ہے اور ایران میں موجود مزید ہندوستانی شہریوں کو بھی واپس لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے لوگوں کو پیشگی عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔
بانہال اور رام بن میں پیٹرول و ایل پی جی کی | کوئی کمی نہیں ، سٹاک وافر مقدار میں موجود :سجاد شاہین