جموں//بالی ووڈ اداکار شکتی کپور نے جموں کے پرانے شہر کے مبارک منڈی کمپلیکس میں ایک پنجابی فلم کی شوٹنگ کی۔ایک پنجابی فلم ’’گینگ وار-84‘‘ کے عملے کے ارکان جموں پہنچے اور انہوں نے مبارک منڈی کمپلیکس کے اندر ایک سچی کہانی پر مبنی فلم کی شوٹنگ کی۔شوٹنگ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشہور اداکار شکتی کپور نے کہا کہ وہ پنجابی فلم گینگ وار-84 کی شوٹنگ کے لیے جموں میں آکر خوش ہیں۔انہوں نے جموں و کشمیر میں اپنے تجربے کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا"میں بہت خوش ہوں کہ میں ایک پنجابی فلم گینگ وار-84 کے حوالے سے جموں میں شوٹنگ کر رہا ہوں جو کہ ایک سچی کہانی پر مبنی ہے‘‘ ۔انہوں نے کہا ’’پچھلے مہینے میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے سری نگر میں تھا۔ میرے پاس سری نگر کی پرانی یادیں ہیں جہاں ہم نے ستے پہ ستہ نامی فلم کی شوٹنگ کی تھی‘‘۔سری نگر کے دورے کے دوران انہوں نے یاد کیا کہ انہوں نے ڈل جھیل پر شکارا کی سواری کی، شاپنگ کی اور سیخ کباب وغیرہ کھائے۔انہوںنے کہا کہ کشمیر ایک جنت ہے،کشمیر میں 30 سے زائد فلموں کی شوٹنگ کی اور امید ظاہر کی کہ فلم انڈسٹری پرانے دنوں کی طرح کام کرنا شروع کر دے گی۔