سرینگر// سرینگر کے مضافاتی علاقے بالہامہ میں وائلڈ لائف محکمہ نے اتوار کی صبح ایک تیندوے کو زندہ پکڑ لیا ۔ حکام نے بتایا کہ رہائشی علاقے کے قریب جنگلی جانوروں کی نقل و حرکت کے بارے میں معلومات ملنے کے بعد ، وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی ٹیم نے تیندوے کو کسی کو چوٹ پہنچائے بغیر زندہ پکڑ لیا۔دریں اثناءمقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے تیندوے کو محکمہ کے کارندوں کی جانب سے پکڑنے کے بعد سکون کا سانس لیا کیونکہ تیندوے نے مقامی لوگوں میں خوف پیدا کیا تھا۔