ایجنسیز
نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ فرانس میں بارہمولہ میں پائے گئے بدھ مت کے تین نصف کرہ ساخت (اسٹوپوں) کی پرانی تصویر نے کشمیر کے شاندار ماضی کو ظاہر کیا ہے جو تقریبا دو ہزار سال پرانا ہے۔اپنے ماہانہ من کی بات ریڈیو خطاب میں، مودی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انسانی ساختہ بڑے ڈھانچے دریافت ہوئے ہیں، یہ ایک ایسی دریافت ہے جس کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کے حوالے سے “آپ کو فخر محسوس ہوگا”۔انہوں نے کہا کہ برسوں سے، لوگ بارہمولہ کے زہن پورہ میں کچھ اونچے ٹیلے دیکھ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عام ٹیلے تھے اور کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ کیا ہیں اور ایک دن ماہر آثار قدیمہ نے ان پر نظر ڈالی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ماہر آثار قدیمہ نے علاقے کا بغور مشاہدہ کرنا شروع کیا اور یہ ٹیلے کچھ غیر معمولی نظر آئے۔اس کے بعد ان مٹی کے ٹیلوں کا سائنسی مطالعہ شروع ہوا اور اوپر سے تصاویر لینے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا گیا، اور زمین کا نقشہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا”اور پھر کچھ حیران کن چیزیں سامنے آنا شروع ہوئیں، معلوم ہوا کہ یہ ٹیلے قدرتی نہیں تھے، یہ ایک بڑے انسانی ساخت کے باقیات تھے،” ۔ مودی نے کہا، ایک اور دلچسپ تعلق سامنے آیا، کشمیر سے ہزاروں کلومیٹر دور فرانس کے ایک میوزیم کے آرکائیوز میں ایک پرانی، دھندلی تصویر ملی۔بارہمولہ کی اس تصویر میں تین بدھ اسٹوپا دکھائی دے رہے تھے، یہاں سے وقت نے ایک موڑ لیا اور کشمیر کا شاندار ماضی ہم پر آشکار ہوا، یہ تاریخ تقریباً دو ہزار سال پرانی ہے۔مودی نے کہا کہ زہن پورہ میں بدھسٹ کمپلیکس ہمیں کشمیر کے ماضی اور اس کی بھرپور شناخت کی یاد دلاتا ہے۔