عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے کل بارہمولہ کے گنائی حمام کے مفرور ملزم شوکت احمد شیخ عرف شوکت موچی کے خلاف این آئی اے ایکٹ کے تحت نامزد ایڈیشنل سیشن جج، سری نگر کی عدالت کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلانیہ حکم پر عمل درآمد کیا۔ سیکشن 82 سی آر پی سی کے تحت یہ حکم پولیس اسٹیشن سی آئی کے میں درج ایف آئی آر نمبر 07/2023 کے سلسلے میں جاری کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران، ملزم گرفتاری سے بچنے اور جان بوجھ کر قانونی کارروائی سے گریز کرتے ہوئے پایا گیا، جس کے بعد عدالت نے اعلانیہ کارروائی شروع کی۔ اعلان کی اشاعت کی تصویر کشی اور ویڈیو گرافی کی گئی۔ ملزم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اشاعت کی تاریخ سے 30 دن کے اندر عدالت کے سامنے سرنڈر کریں۔ پیش نہ ہونے کی صورت میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں سیکشن 83 CrPC کے تحت جائیداد کی قرق بھی شامل ہے۔