بارہمولہ میں سمگلر کی جائیداد قرق اننت ناگ میں 3 منشیات فروش گرفتار

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// پولیس نے بارہمولہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد جس میں سروے نمبر875 کے تحت 6 مرلہ اراضی اور ایک زیر تعمیر پولٹری فارم کی لاکھوں روپیے مالیت کی پلنتھ شامل ہے، کو قرق کر دیا ہے۔مذکورہ منشیات فروش کی شناخت مدثر احمد شاہ ولد محمد مقبول شاہ ساکن چندر سیرن بارہمولہ کے طور پر کی گئی ہے جو فی الوقت سینٹرل جیل کوٹ بلوال میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت بند ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے متعلقہ دفعات کے تحت انجام دی گئی اور اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کریری میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر113/ 2023 درج ہے۔ادھر اننت ناگ میں تلہ کھن کراسنگ سنگم کے نزدیک پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک سینٹرو گاڑی زیر نمبر JK03B-1781کو روک اس کی تلاشی لی جس دوران گاڑی سے 17کلو گرام فکی برآمد ہوئی۔گاڑی میں سوار تین افراد جن کی شناخت سجاد احمد داس ولد محمد سلطان داس ، جاوید احمد ناتو ولد ولی محمد مانتو ساکنان واگہامہ بجبہاڑہ اور مظفر احمد شیخ ولد نذیر احمد شیخ ساکن تلہ کھن بجبہاڑہ کے بطور ہوئی ہے کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔پولیس نے اس ضمن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔