فیاض بخاری
بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے علاقے گلستان بالا میں ایک ریچھ نے حملہ کر کے 20 سالہ نوجوان مدثر احمد چنیجہ ولد مرحوم عبدالرشید کو شدید زخمی کر دیا۔مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان اس وقت مویشیوں کے ساتھ باہر موجود تھا کہ اچانک ریچھ نے اس پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہو گیا۔واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے زخمی نوجوان کو فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سینٹر شیری پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مزید علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) بارہمولہ منتقل کیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔علاقے میں اس واقعے کے بعد خوف و ہراس کی فضا پائی جا رہی ہے، جبکہ محکمہ وائلڈ لائف سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری کارروائی کرتے ہوئے عوام کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔