فیاض بخاری
بارہمولہ // حالیہ برفباری کے بعد ضلع بارہمولہ کے کئی علاقے ابھی بھی ضلع و تحصیل ہیدکواٹروں سے منقطع ہیںجس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔اگر چہ ایک طرف آفسران کے مطابق حالیہ برف باری سے تمام بند پڑے سڑکو ں و گلی کوچوں سے برف ہٹائی گئی ہے ۔ تاہم زمینی صورت حال ابھی بھی اس کے برعکس ہے ۔ ضلع میں رفیع آباد ، پٹن ، نارواو ، ٹنگمرگ اور اوڑی کے دور دراز علاقوں سے خبریں موصول ہورہی ہیں کہ بہت سارے دیہات ابھی بھی نزدیکی تحصیل ہیڈ کواٹروں سے کٹے ہوئے ہیں ۔علاقے رفیع آباد کے برمن ،جوڑی نمبل،چاٹوسہ ،ہچے پورہ ،شالکوٹ ،برندب،کے علاوہ کئی دیہات میں ابھی بھی سڑکوں سے برف ہٹانا باقی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو گو نا گوں مشکلات کا سامنا ہے ۔ اسی طرح سے نارواو بارہمولہ کے پالدھجی ، گوری وان ،گلستان ، گلستان بالا، واسرن ، ڈانگر پورہ ، لریڈوری علاوہ کنڈی کے کئی دیہات میں لوگوں کو گو نا گو مشکلات سے دو چار ہونا پڑرہا ہے ، لوگوں کے مطابق اس بھاری برف باری سے بیشتر اندرونی سڑک رابطے بند پڑے ہیں اور بجلی اور پانی کا نام و نشان ہے ۔مقامی شہری جمشید احمد خان نے بتایا کہ افسران صرف اپنے دفاتر میں بلند بانگ دعوے کرتے ہیں تاہم زمینی صورت حال اس سے کئی زیادہ الگ ہے ۔ہمارے علاقے میںآج بھی لوگ بیماروں کو چارپائی پر اٹھا کر اسپتال لے جانا پڑ تا ہے اور سڑکوں سے اپنے آپ مدد کرکے برف ہٹارہے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے مذید بتایا کہ سخت سردی کے باوجود علاقے میں پچھلے دس دنوںسے بجلی اور پینے کی پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے۔لوگوں کے مطابق علاقے میں بھاری برفباری کے نتیجے میں رہائشی مکانات میں بھی دراڑیں پڑ گئی ہیںاور کئی کے چھت برف کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔سرحدی قصبہ اوڑی کے درجنوں دیہات جن میں لچھی پورہ پراری پورہ ،زمبور پٹن ،چوٹالی، بنالی ،گگرہل ،میدانن ،لاجری ،بابا گیل،چھولاں سے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہاں موجود رابطہ سڑکیں برف کی وجہ سے بند ہیں اور علاقوں میں بجلی پانی کا نام و نشان نہیں ہے۔ مقامی شخص عبدالرشید نے بتا یا کہ اگر چہ کئی برس پہلے وہاں پر درجنوں منی پاورہاوس لوگوں کی آسائش کیلئے بنائے گئے تھے تاہم وہ بھی برسوں سے بے کار ہیں اور لوگ گھپ اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔ادھرقصبہ بارہمولہ سے تقریباً 14کلو میڑ دور پہاڑی پر واقع حاجی بل علاقے میںبھاری برف باری کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شدید برف بار ی سے جہاں مقامی آبادی گھروں میں محصور ہو کر رگئی ہے۔ حاجی بل سڑک پر پر ابھی بھی بھاری برف موجود ہے ، اگر چہ انتظامیہ نے مذکورہ سڑک سے برف ہٹا یا تھا تاہم کئی جگہوں پر پھسلن پیدا ہوائی جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ لوگوں نے مذید بتایا کہ بجلی اور پینے کی پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے ۔سڑک پھسلن ہونے سے بیماروںکو اسپتالوں تک لیجانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔