ڈوڈہ //ڈوڈہ کی تحصیل کاہرہ سے لاپتہ ہوئے بزرگ کی لاش 8 روز بعد اتوار کو کالنء دریا سے ملی۔ اس دوران مقامی لوگوں نے محکمہ صحت و انتظامیہ کے خلاف ایمبولینس گاڑی دستیاب نہ کرنے پر نعرہ بازی کی۔اطلاعات کے مطابق نور مائی چوہدری(53) ولد فضل دین ساکنہ باتھری رواں ماہ کی 4 تاریخ کو گھر سے لاپتہ ہوا تھا اور اس ضمن میں پولیس چوکی کاہرہ میں ایک گمشدگی رپورٹ بھی درج کی گئی تھی۔اس دوران مقامی لوگوں کو شام چھ بجے کے قریب کالنئی نالہ سے اس کی لاش برآمد ہوئی جس کے بعد پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔ایس ایچ او گندوہ نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ ایک بزرگ کی لاش برآمد ہوئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ پولیس معاملہ کی چھان بین کررہی تھی۔ادھر مقامی لوگوں نے چوہدری ظہور سلیم کی قیادت میں ایمبولینس گاڑی فراہم نہ کرنے پر انتظامیہ و بی ایم او ٹھاٹھری کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ حکام سے متعلقہ محکمہ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔