یو این آئی
لاہور/پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم آسٹریلوی لیگ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے چوتھے میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوگئے ۔ سڈنی سکسرز اور میلبرن اسٹارز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے 7 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔ بابر اعظم بی بی ایل کے ڈیبیو میچ کو بھی یادگار نہیں بنا سکے تھے ، اپنے پہلے میچ میں وہ صرف 5 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے ۔ سڈنی میں کھیلے گئے سڈنی سکسرز کے دوسرے میچ میں بابر اعظم 10 گیندوں پر صرف 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ یاد رہے کہ بی بی ایل میں اپنے تیسرے میچ میں بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 58 رنز بنائے تھے ۔