دبئی/آئی سی سی ٹوئنٹی20ٹیم آف دی ایئر کے کپتانی منتخب ہونے کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا۔ آئی سی سی نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کردیا، فخر زمان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے کرکٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا جس میں مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے لئے بابر اعظم کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔اس سے پہلے بابر اعظم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کے کپتان بھی مقرر ہوئے تھے۔ٹیم میں بنگلا دیش کے3کھلاڑی شامل ہیں۔ پاکستان، جنوبی افریقا، آئرلینڈ اور سری لنکا کے2، 2 کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ نیوزی لینڈ، بھارت اور آسٹریلیا کا کوئی کرکٹر ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل نہیں ہے۔آئی سی سی نے ٹیم میں جن دیگر کھلاڑیوں نے جگہ حاصل کی ہے اُن میں پال اسٹرلنگ، فخر زمان ،ینامن ملان، راسیون ڈر ڈاوسن ، شکیب الحسن ، مشفیق الرحیم، وانندو ہسارنگا مستفیض الرحمٰن، سیمی سنگھ اور دشمنتھا چمیرا شامل ہیں۔