رام بن //ایڈیشنل ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر رام بن ،رویندر ناتھ سادھو کی قیادت میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع میں جاری پر میگاوجیکٹوں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گورویندر جیت سنگھ ،چیف پلاننگ افسر اوتم سنگھ،سی ای او، سی ایم او ، سی اے او، سی ا یچ او و دیگر ضلع و سیکٹورل افسروںنے شرکت کی۔اجلاس میں نے ضلع میں جاری میگاترقیاتی پروجیکٹوں اور فلیگ شپ سکیموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ اہلکاروں کو ان اہم پروجیکٹوں پر کام میں سرعت لانے کی ہدیات دی ،تاکہ ان کی تکمیل بر وقت ہو سکے۔انہوں نے کنسٹریکشن کمپنیوں کے فارسٹ کلیرنس مدعوں کا بھی جائزہ لیا اور محکمہ جنگلات کو ضلع انتظامیہ کے ساتھ تال و میل بنانے کی ہدایت دی ،تاکہ یہ قومی پروجیکٹ بر وقت مکمل ہو سکیں۔ADDC نے اجلاس میں موجود افسروں پر زور دیا کہ وہ اپنی کاوشوںمیں سرعت لائیں ، تاکہ مقرر کردہ نشانہ وقت پر حاصل کیا جا سکے۔انہوں نے ضلع کے سرکاری دفاتر اور دیگر اداروں میں بائیو میٹرک ایٹنڈنس سسٹم لوگو کرنے کے رتبہ کا بھی جائزہ لیا ۔