عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیر حکومت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس (لا اینڈ آرڈر) وجے کمار کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بیورو جموں و کشمیر کا اضافی چارج دیا ہے۔ حکومت نے انسپکٹر جنرل آف پولیس، جموں زون کو اضافی چارج سے فارغ کردیا ہے۔ وجے کمار، آئی پی ایس (RR:97)، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس (لا اینڈ آرڈر)، جے اینڈ کے، بھی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بیورو کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ اپنے فرائض کے علاوہ، اگلے احکامات تک، آنند جین کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا ہے۔