ڈوڈہ //آل انڈیا سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع کونسل ڈوڈہ کا ایک اجلاس گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری سکول ڈوڈہ میں منعقد کیا گیا ،اجلاس میں جی بی ایچ ایس ایس کے طلاب کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا ،جس میں سکول کے متعدد طلاب نے شرکت کی اور زور مرہ زندگی کے کئی مسائل پر بحث کی۔طلاب کے علاوہ اے آئی ایس ایف ممبران اور چاہنے والوں نے بھی طلاب سے تبادلہ خیال کیا۔اس موقعہ پر طلاب میں ممبر شپ فارم بھی تقسیم کئے گئے۔اجلاس میں کامریڈ سنیل پریہار ،مجتبیٰ نٹنو، راج کمار پریہار، تنزیل، سنیل کٹوچ، افتخار احمد ،رشید نذیر ودیگران نے بھی شرکت کی۔