عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//ای کامرس کمپنی فلپ کارٹ نے اپنی مارکیٹ پلیس پر شفافیت، اعتماد اور فروخت کنندگان کے تحفظ کو مضبوط بنانے کیلئے ایک جامع کمپلائنس گورننس فریم ورک متعارف کرا دیا ہے۔ اس نئے نظام میں مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیٹا اینالیٹکس اور خودکار نگرانی کے جدید طریقے شامل کیے گئے ہیں، جن کا مقصد جعل سازی، جعلی اندراجات اور غیر قانونی سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی اور روک تھام ہے۔فلپ کارٹ کے مطابق یہ فریم ورک تین سطحی حکمتِ عملی پر مبنی ہے، جس میں روک تھام، نگرانی اور فوری کارروائی شامل ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ AIپر مبنی سسٹمز کے ذریعے مشتبہ سرگرمیوں، جعلی اکانٹس اور پالیسی خلاف ورزیوں کا حقیقی وقت (real-time) میں پتہ لگایا جاتا ہے۔کمپنی نے فروخت کنندگان کیلئے سخت آن بورڈنگ عمل بھی نافذ کیا ہے، جس کے تحت PAN، GSTIN، بینک تفصیلات، ڈیوائس ویریفکیشن اور ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لنکیج اینالیٹس کے ذریعے ایک ہی فرد یا نیٹ ورک سے جڑے متعدد جعلی اکائونٹس کی شناخت کی جاتی ہے۔فلپ کارٹ کا کہنا ہے کہ برانڈ اشورنس پروگرام کے تحت اب تک 11 ہزار سے زائد برانڈز کو دانشورانہ املاک (IP) کے تحفظ میں شامل کیا جا چکا ہے، جس سے جعلی مصنوعات کے خلاف کارروائی مزید مثر ہوئی ہے۔ کمپنی کے مطابق 2024سے 2025 کے دوران لاکھوں مشتبہ لسٹنگز کو ہٹایا گیا اور ہزاروں فروخت کنندگان کے اکائونٹس معطل کیے گئے۔سینئر نائب صدر اور ہیڈ آف مارکیٹ پلیس ساکیت چودھری نے کہا کہ فلپ کارٹ کا مقصد ایک محفوظ، منصفانہ اور قابلِ اعتماد ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام قائم کرنا ہے، جہاں ایماندار فروخت کنندگان کو ترقی کے مساوی مواقع مل سکیں اور صارفین کو مستند مصنوعات فراہم کی جا سکیں۔فلپ کارٹ نے واضح کیا کہ مستقبل میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں، برانڈ مالکان اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ ای کامرس میں شفافیت اور اعتماد کو مزید فروغ دیا جا سکے۔