سرینگر// حکومت نے جموں کشمیر میں’’ نیا بھارت75تصور‘‘ کے تحت’ایچ آئی وی(ایڈس)،ٹی بی اور عطیہ خون مہم کی نگرانی اور نفاذ کیلئے پروجیکٹ ڈائریکٹر ایڈس کنٹرول سوسائٹی کی سربراہی میں کمیٹی کو تشکیل دینے کی منظوری دی۔ سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر،ناظم تعلیم جموں، ڈائریکٹر کالجز،ڈائریکٹر نہرو یوا کیندر سنگھٹن،ایڈس کنٹرول سوسائٹی ڈپٹی ڈائریکٹر( بنیادی سروس ڈویژن) ، ڈپٹی ڈائریکٹر(آئی ای سی)، چیف اکاونٹ افسر،چیف میڈیکل افسر، قومء ٹیوبر کلوسز تدارک پروگرام کشمیر اور جموں کے پروگرام افسراں، دور درشن کیندر جموں اور کشمیر کے نمائندگان، پریس انفارمیشن بیورو کے سرینگر اور جموں کے نمائندے غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے، ایڈس کنٹرول سوسائٹی کے تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ایڈس کنٹرول سوسائٹی (امور اطفال) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمیٹی میں شامل ہونگے۔کمیٹی ایچ آئی وی، تپ دق اور عطیہ خون کے حوالے سے مرکزی زیر انتظام اور اضلاع سطح پر نفاذ و میڈیا منصوبے مرتب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ مذکورہ کمیٹی’ایچ آئی وی،ٹی بی اور عطیہ خون کیلئے مرحلہ وار مہم شروع کرنے کیلئے مروجہ اضلاع کی نشاندہی کرنے کا کام بھی سونپا گیا ہے۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری اس آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کمیٹی ان اضلاع میں اسکولوں اور کالجوں کی نشاندہی بھی کرے گی اور آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن کے علاوہ دیگر ٹیلی ویژن و ریڈیوں چینلوں کی وساطت سے ان مہموں کی تشہیر کو یقینی بنائے گی۔ کمیٹی کو پندرہ روزہ معلوماتی میٹنگوں کا اہتمام کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔