جموں // ایک غیر سرکاری انجمن ’سری ارویند پُڈیچری ‘ کی جانب سے نئی دہلی میں 4۔روزہ ورکشاپ اور ملک کے 18 ریاستوں کے اساتذہ کیلئے عزت افزائی کا پروگرام منعقد کیا ۔ 15 لاکھ اساتذہ میں سے سرکاری اساتذہ کو تخلیقی خیالات کے لئے منتخب کیا گیا تھا ،جن میں سے ریاست کے 32 اساتذہ ہیں۔ریاست کے شرکا میں سے زون جوڑیاں کے انکش دیو سنگھ، رینا شرما ،سریش کماربھی شامل ہیں۔ 4روزہ پروگرام ایچ ڈی ایف سی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ۔پروگرام کے اختتامی روز وزارت فروغ انسانی وسائل نے تخلیقی خیالات بانٹنے والوں کی عزت افزائی کی۔اس موقعہ پر تخلیقی خیالات پر مبنی کتابوں کا بھی لانچ کیا گیا۔اس موقعہ پر موجود لوگوں میں ڈائریکٹر ایجوکیشن سری اربندو سمبھرانت بھی شامل تھے۔ زیڈ ای او جوڑیاں مدن لعل شرما نے زون کے تین اساتذہ کی کیمپ میں شاندار کارکردگی کی سراہنا کی ۔