عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے NEET- UG 2026 کے امیدواروں کے لیے امتحانی فیس کی واپسی کے لیے بینک اکائونٹ کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 جون تک بڑھا دی ہے۔21 جون کو NEET-UG 2026 کے دوبارہ امتحان کا اعلان کرتے ہوئے، NTA نے کہا تھا کہ نئے امتحان کے لیے امیدواروں سے کوئی امتحانی فیس نہیں لی جائے گی۔این ٹی اے نے یہ بھی کہا تھا کہ طلبا کی طرف سے پہلے سے ادا کی گئی فیس واپس کر دی جائے گی۔12 مئی اور 22 مئی کے عوامی نوٹس کے تسلسل میں، NTA نے NEET (UG)-2026 رجسٹریشن پورٹل پر 22 مئی سے 26 مئی (رات 11:50 بجے تک) فیس کی واپسی کی کارروائی کے لیے ترجیحی بینک اکائونٹ کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے ایک سہولت فراہم کی تھی۔، NTA نے کہا ہے کہ اب تک تقریباً 13 لاکھ امیدواروں نے اپنے بینک اکائونٹ کی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ توسیع ان امیدواروں کی سہولت کے لیے دی گئی ہے جنہوں نے ابھی تک اپنی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں۔تقریبا ً23 لاکھ امیدواروں نے اس ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کرائی تھی، جسے این ٹی اے نے کرایا تھا۔