ڈوڈہ// بھدرواہ سے قانون ساز اسمبلی کے ممبر دلیپ سنگھ پریہار نے گاﺅں چمپل پنچائت چمپل بھلیسہ بھدرواہ حلقہ کا دورہ کیا اور عوامی دربار منعقد کیا ۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے ایم ایل اے کو پنچائت میں درپیش مسائل سے آگا کیا جن میں پینے کا پانی، بجلی کی سپلائی،ملکپورہ سے چمپل رابطہ سڑک کی خستہ حالی،راشن کی کمی، وغیرہ شامل ہیں۔مسائل سننے کے بعد ایم ایل اے نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا اُنہوںنے کہاکہ بی جے پی ہی وہ واحد جماعت ہے جوعوامی مفادات کی محافظ اور ریاست کوامن وامان کیساتھ ساتھ تعمیروترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے کی حقیقی ترجمان ہے۔اُنہوں نے کہاکہ دیگرعلاقائی وقومی سطح کی جماعتیں موقع پرستی اور مفاد پرستی میں ہی اپنابھلاسمجھتی ہیں اور عوام کو لبھاﺅنے نعروں سے گمراہ کرنے کاکھیل کھےلتے ہیں لیکن بی جے پی ریاست جموں وکشمیرکے تینوں خطوں کی پسندیدہ اور حقیقی آوازہے جو روزبروز مضبوط ومقبول ہوتی جارہی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ کانگریس سماج میں خلیج وتفریق نہیں بلکہ اتحاد واتفاق کومستحکم بنانے میں یقینی رکھتی ہے جوآج کے اس دورمیں بہت کم دیکھنے کوملتاہے کیونکہ دیگرسیاسی جماعتیں عوام کواپنے سیاسی وحقےر مفادات کیلئے تقسیم درتقسیم کرنے میں یقین رکھتے ہیں ،لیکن بی جے پی ان سے الگ ہے جوسیکولراقدارکی متمنی ہے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں ملک آگے کی طرف بڑھ رہا اور اس میں پسماندہ اور پہاڑی علاقوں کو ترجیحی طور پر ہمہ جہت ترقی کروائی جا رہی ہے ۔