اشرف چراغ
کپوارہ//لیفٹنٹ گورنر کی کپوارہ کے متوقع دورے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے پہلے کی ایک مٹینگ طلب کی تھی جسمیں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔پیر کے رو ز ضلع انتظامیہ اور پولیس نے الگ الگ جائزہ کے دوران تیاریو ں کا جائزہ لیا۔بدھ کے روز ایل جی منوج سنہا کا دورہ کپوارہ متوقع ہے جس کے لئے ضلع نتظامیہ نے تیاریو ں کا جائزہ لیا جبکہ پولیس نے سیکورٹی کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایل جی کے متوقع دورے کے پیش نظر مختلف مقامات سڑکو ں کو سجانے اور انتظامات کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ متحرک ہے۔ضلع کے کئی مقامات پر آس پاس کی سڑکو ں ،فٹ پاتھو ں اور دیوارو ں کو سجایا گیا جبکہ کئی خراب سڑکو ں کی مرمت بھی عمل میں لائی گئی۔اس دوران کپوارہ کے لوگو ں نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کے متوقع دورے پر کئی کئی امیدیں وابستہ رکھی ہیں۔لوگو ں نے امید ظاہر کی منوج سنہا اپنے کپوارہ کے متوقع دورے کے دوران ضلع کے اہم مسائل کی طرف توجہ دیں گے۔