جموں//ایس سی /ایس ٹی/اوبی سی کنفیڈریشن نے بنی میں ”آئین کوبچاﺅ،حقوق کوبچاﺅ“موضوع پرکانفرنس کاانعقاد کیاجس میں بنی،کنتھال،شیلانگ ،ڈلانگل،چنڈیل، برموٹہ، دھار، درابل، گلاٹی، بھنڈر،گال وگردونواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے ممبران نے شرکت کی۔اس دوران شرکاءنے متفقہ طورپر بنی اکائی کےلئے عہدیداران کی نامزدگی عمل میں لائی جس کے مطابق مہیش کمارکوصدر،سنجے کمار،بچترسنگھ، انودیوی، نریش کمارکونائب صدور،جیالال جنرل سیکریٹری، پرتھوی راج جوائنٹ سیکریٹری ،دیوراج ایڈوائزر، کھیم راج ،موتی رام خزانچی /پبلسٹی سیکریٹریز ،ٹھاکرداس کوچیئرمین، سدیش پہاگن نائب چیئرمین ،راکیش کمار ،شادی لال، مدن لال،پریم لال ،روہن لال، انگریزسنگھ،روی کماراوردیس راج کوایگزیکٹیوممبران نامزدکیاگیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاءکاشکریہ اداکیاکہ وہ دوردرازعلاقوں سے سفرکرکانفرنس میں شرکت کےلئے پہنچے۔انہوں نے کہاکہ جب ہماراآئین ہی محفوظ نہیں رہے گاتوہمارے حقوق محفوظ نہیں ہوں گے۔انہوں نے آئین کے تحفظ پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ بنی اکائی لوگوں میںحقوق کے بارے میں بیداری عام کرنے کےلئے کام کرے گی۔کلسوترہ نے کہاکہ آئین کے مخالف کام کرنے والے عناصرکے منصوبوں کاکامیاب نہیں ہونے دیاجائے گااوران کے خلاف کنفیڈریشن کام کرے گی۔ڈیوسونی فائنانس سیکریٹری یونٹ کٹھوعہ اورروی کمارسیکریٹری یونٹ بلاوربھی کلسوترہ کے ہمراہ تھے۔انہوں نے بھی خطاب کرتے ہوئے شرکاءکوکانفرنس کامیاب بنانے کےلئے مبارکبادپیش کی۔مہیش ،صدراورجیالال جنرل سیکریٹری نے کنفیڈریشن کے ریاستی صدرکاشکریہ اداکرتے ہوئے فرائض کی انجام دہی میں تندہی سے کام لینے کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران کانفرنس میں جن دیگرلوگوں نے خطاب کیاان میں موتی رام ، بچیترسنگھ ،سنجے کمار، انودیوی،کھیم راج، ٹھاکرداس،شادی لال وغیرہ شامل تھے۔