ٹوکیو/جاپان کے مایہ ناز فٹبالر کیسوکے ہونڈا کو ایران کی قومی فٹبال ٹیم کی حمایت مہنگی پڑ گئی۔ فٹبالر کی جانب سے ایران کو ورلڈ کپ میں دیکھنے کی خواہش کے اظہار کے بعد ایک بڑی امریکی کمپنی نے ان کے ساتھ ہونے والا کروڑوں کا اشتہاری معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق، ہونڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ اگرچہ یہ ایک حساس سیاسی معاملہ ہے ، لیکن وہ ذاتی طور پر چاہتے ہیں کہ ایران کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ کا حصہ بنے ۔