یو این آئی
واشنگٹن/امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایران کی شرکت کے حوالے سے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ایرانی ٹیم ٹورنامنٹ میں حصہ لیتی ہے یا نہیں۔ صدر ٹرمپ کا بیان وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا اگر ایران ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرتا ہے تو مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں۔ ایران کے ٹورنامنٹ کھیلنے یا نہ کھیلنے کے بارے میں مجھے واقعی کوئی فکر نہیں ہے۔