عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کے روز ایران سے واپس آنے والے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے باشندوں کی مدد کے لیے وقف 247ہیلپ لائنز کو فعال کیا۔سرکیولر کے مطابق، یہ فیصلہ تہران میں ہندوستانی سفارت خانے کی طرف سے 23 فروری 2026 کو جاری کردہ ایک ایڈوائزری کے بعد کیا گیا ہے۔ہیلپ لائنز کا مقصد ایران سے واپس آنے والے جموں و کشمیر کے رہائشیوں کو معلومات کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ضروری مدد اور ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے ہیلپ لائنیں چوبیس گھنٹے کام کرتی رہیں گی۔جاری کردہ ہیلپ لائن نمبر 7303620090 اور کنٹرول روم: 011-24611108، 011-24611210 ہیں۔